25 جنوری، 2024، 6:18 PM

ایران، برّی افواج دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری

ایران، برّی افواج دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری

ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کسی بھی ممکنہ خطرے کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ملکی فوج کی بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کسی بھی ممکنہ خطرے کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ملکی فوج کی بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران کے صوبہ خوزستان میں فوجی کمانڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ آج فوج جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیت کی بلند ترین سطح پر کھڑی ہے۔ لہذا دشمنوں کی طرف سے لاحق کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جنرل حیدری نے مزید کہا کہ ملک بھر میں بالخصوص سرحدی علاقوں میں زمینی فورس کے یونٹ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس ہیں جو دشمن کی کسی بھی غلطی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

خطے کی سیاسی صورت حال بیان کرتے ہوئے جنرل حیدری نے زور دے کر کہا کہ عالمی استکبار کا زوال خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے دشمنوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے ہائبرڈ جنگی حربوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمنوں کا مقصد مارچ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایرانی عوام کو شرکت سے روکنا ہے۔ لہذا ایران کے غیور عوام بڑی تعداد میں انتخابات میں شرکت کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

News ID 1921480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha